روس خلیجی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں

کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) روس عرب خلیجی ریاستوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے۔یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کویت میں اپنے ہم منصب شیخ صباح الخالد الصباح کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شام میں جلد سے جلد ایک آئینی کمیٹی کی تشکیل چاہتا ہے اور عالمی برادری شام میں امداد کی …

کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) روس عرب خلیجی ریاستوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے۔یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کویت میں اپنے ہم منصب شیخ صباح الخالد الصباح کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شام میں جلد سے جلد ایک آئینی کمیٹی کی تشکیل چاہتا ہے اور عالمی برادری شام میں امداد کی فراہمی کو بحران کے سیاسی حل سے مشروط کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو اس کے عرب ہمسایہ ممالک سے دوبارہ مربوط بنانا ایک مثبت قدم ہوگا۔ انھوں نے بحران کے فوری سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سرگئی لاروف نے بتایا کہ سعودی عرب اور روس شام میں دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مل جل کر کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply