القدس کا تاریخی اور قانونی تحفظ پہلی ترجیح ہے، ترکی

انقرہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے اور دنیا بھرکے اداروں میں القدس کا بھرپور دفاع کریں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ممالک میں متعین فلسطینی سفیروں کے استنبول میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا آئینی، قانونی، تاریخی، تہذیبی …

انقرہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے اور دنیا بھرکے اداروں میں القدس کا بھرپور دفاع کریں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ممالک میں متعین فلسطینی سفیروں کے استنبول میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا آئینی، قانونی، تاریخی، تہذیبی اور اسلامی تشخص ہماری پہلی ترجیح اور ترکی کی خارجہ پالیسی کا اہم عنصر ہے۔ ہمارے لیے القدس کا مسئلہ انتہائی مقدس ہے اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط کریں گے۔ القدس کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے عالمی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ترک وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ القدس کے دفاع اور تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پرکوششیں جاری رکھیں گے اور فلسطینیوں اور القدس کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریںگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply