انقرہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے امریکا کی طرف سے روسی فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کی کوششوں پر دھمکی اور دباﺅ مسترد کردیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کے فیصلے سےپیچھے نہیں ہٹے گا، اس کے بعد اگلے مرحلے میں ترکی روس سے …
ترک صدر نے روس دفاعی نظام کی خریداری پر امریکی دھمکی مسترد کردی

مزید خبریں
انقرہ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے امریکا کی طرف سے روسی فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کی کوششوں پر دھمکی اور دباﺅ مسترد کردیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کے فیصلے سےپیچھے نہیں ہٹے گا، اس کے بعد اگلے مرحلے میں ترکی روس سے ایس 500 دفاعی نظام خریدنے پر بھی غور کرے گا۔ ترک صدر نے کہا کہ امریکا ترکی کو تجارتی اقدامات کے ذریعے سبق نہ پڑھائے۔ ترکی کے اپنے تیار کردہ تجارتی اور دفاعی منصوبے ہیں۔شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شمالی شام میں سیف زون کے قیام کی نگرانی کسی دوسرے ملک کو دینے کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔








