اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں سعودی عرب کو 165.509 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ءسے لے کر دسمبر2018 ءکے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو برآمدات سے 165.509 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.59 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی …
پاکستان نے سعودی عرب کو جولائی تا دسمبر2018 ءبرآمدات سے 165.509ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں سعودی عرب کو 165.509 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ءسے لے کر دسمبر2018 ءکے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو برآمدات سے 165.509 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.59 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان نے سعودی عرب کو برآمدات سے164.154 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔








