واشنگٹن ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لازمی شرط سے متعلق پالیسی منسوخ کر دی ہے، جس کے تحت ملکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اپنے ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاع دینے کی پابند تھی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ شرط ٹرمپ کے پیش رو صدر باراک اوباما نے دو سال پہلے زیادہ شفافیت کے لیے متعارف کرائی تھی، جسے موجودہ صدر …
سی آئی اے کے ڈرون حملے،ٹرمپ نے شہری ہلاکتوں کی اطلاع کی شرط ختم کر دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لازمی شرط سے متعلق پالیسی منسوخ کر دی ہے، جس کے تحت ملکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اپنے ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاع دینے کی پابند تھی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ شرط ٹرمپ کے پیش رو صدر باراک اوباما نے دو سال پہلے زیادہ شفافیت کے لیے متعارف کرائی تھی، جسے موجودہ صدر نے بدھ کی رات منسوخ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاست میں سی آئی اے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور اس اقدام کے بعد اب یہ خفیہ ایجنسی اپنے حملوں میں شہری ہلاکتوں سے متعلق زیادہ رعایت لے سکے گی۔








