امریکہ کے بھارتی برآمدات پر خصوصی ڈیوٹی مراعات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے، وزارت تجارت

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکہ کی طرف سے عمومی ترجیحی نظام (جی ایس پی) کے تحت تقریباً 5.6 ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات پر خصوصی ڈیوٹی مراعات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ امریکہ نے بھارت سے درآمدات پر ڈیوٹی پر خصوصی رعایت فراہم …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکہ کی طرف سے عمومی ترجیحی نظام (جی ایس پی) کے تحت تقریباً 5.6 ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات پر خصوصی ڈیوٹی مراعات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ امریکہ نے بھارت سے درآمدات پر ڈیوٹی پر خصوصی رعایت فراہم کی تھی جس کے تحت بھارت کی 2 ہزار مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل تھی۔ امریکہ کی طرف سے بھارتی برآمدات پر خصوصی ڈیوٹی مراعات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان کیلئے اپنی مصنوعات کی امریکی منڈیوں میں کھپت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ سے متعلق بہت جلد مذاکرات متوقع ہیں جس میں پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) پر بھی بات چیت ہو گی۔

Leave a Reply