سی پیک اور نیوٹیک پاکستانی ورک فورس کے لئے مشترکہ میکانزم بنائیں گے، چینی سفیر یاﺅجنگ

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) سی پیک اور نیوٹیک پاکستانی ورک فورس کے لئے مشترکہ میکانزم بنائیں گے۔ چائنیز سفیر یاﺅجنگ نے یہ بات نیوٹیک ہیڈکوارٹرز میں نیوٹیک کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ایک ملاقات میں کہی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ مستقبل قریب میںنیوٹیک اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایسوسی ایشن میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کریں گے۔نیوٹیک کے چیئرمین سید جاوید …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) سی پیک اور نیوٹیک پاکستانی ورک فورس کے لئے مشترکہ میکانزم بنائیں گے۔ چائنیز سفیر یاﺅجنگ نے یہ بات نیوٹیک ہیڈکوارٹرز میں نیوٹیک کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ایک ملاقات میں کہی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ مستقبل قریب میںنیوٹیک اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایسوسی ایشن میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کریں گے۔نیوٹیک کے چیئرمین سید جاوید حسن نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا منصوبہ پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے جو پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تربیت میں سرمایہ کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ہر سال 400,000 افراد کو تربیت دے رہے ہیں جو اگلے 18 ماہ میں 1 ملین تک ہوجائیں گے۔نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرناصر خان نے نیوٹیک کے ٹیویٹ ریفارم ایجنڈا کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح گورنمنٹ کے سٹرکچر میں ربط، ٹیویٹ سسٹم کے استعداد میں اضافہ، معیار کو بہتر بنانے، انڈسٹری کی شرکت کو بامقصد بنانا، ہر ایک کو مہارت کے برابر مواقع فراہم کرنا اور عالمی منڈی میں ورک فورس کی ضرورت کو پورا کرنا اور ٹیویٹ کی شہرت میں اضافہ کرکے مزید نوجوانوں کے لئے اس میں رغبت پیدا کرنا ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک فریم ورک کے تحت ”سوشیواکنامک ڈویلپمنٹ گروپ پاکستان کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے راستوں کے ساتھ ساتھ معیاری تربیتی ادارے قائم کئے جائیں گے جن میں عالمی منڈی اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہزاروں لوگوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین نے اس تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔