چھوٹے قرضے حاصل کرنے والوں کو تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 31 مارچ 2016ءتک چھوٹے قرضوں کا حجم 105 ارب روپے تک پہنچ گیا، پی ایم این

159

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) رواں سال 2016ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران چھوٹے قرضے (مائیکرو لونز) حاصل کرنے والوں کو تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ 31 مارچ 2016ءتک چھوٹے قرضوں کا حجم 105 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پاکستان مائیکرو کریڈٹ نیٹ ورک (پی ایم این) کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مائیکرو انشورنس پالیسی ہولڈرز کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ مائیکرو سیونگز کا حجم 68 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مائیکرو فنانس کے شعبہ کی ترقی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استفادہ پہنچانے کے لئے شرح سود میں کمی ‘ قرضوں کی فراہمی کے لئے پراسیسنگ کی سہولیات کی تیزی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے