امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 64 ہلاک و زخمی

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 64 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے 24گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے80واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر 23 افراد ہلاک اور اکتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میری لینڈ، …

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 64 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے 24گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے80واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر 23 افراد ہلاک اور اکتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میری لینڈ، ایلی نوائے، ارکنزاس، نیویارک اور جارجیا میں پیش آئے۔امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحوں کے آزادانہ استعمال کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں

Leave a Reply