126

اقوام متحدہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب گروپوں کی بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے۔اتحاد کا نام یمن میں سیکڑوں بچوں کی ہلاکتوں کے الزام میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں بچوں اور مسلح تنازعات کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پیش کی ہے اور اس کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کا نام خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی مہم میں شریک اتحاد میں متحدہ عرب امارات ،بحرین ، کویت ،قطر ،مصر ،اردن ،مراکش ،سینی گال اور سوڈان شامل ہیں