موزمبیق، سمندری طوفان سے ایک ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ، زمبابوے درجنوں افراد جاں بحق ، 200 لاپتہ

ماپوٹو۔ 19 مارچ (اے پی پی) موزمبیق میں گزشتہ ہفتہ آنے والے شدید سمندری طوفان سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پڑوسی ملک زمبابوے میں بھی درجنوں افراد جاں بحق اور 200 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ موزمبیق کے ساحلی شہر بیرا میں تیز ہوائوں اور سیلاب سے سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے۔موزمبیق کے صدرفلپی نیوسی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا …

ماپوٹو۔ 19 مارچ (اے پی پی) موزمبیق میں گزشتہ ہفتہ آنے والے شدید سمندری طوفان سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پڑوسی ملک زمبابوے میں بھی درجنوں افراد جاں بحق اور 200 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ موزمبیق کے ساحلی شہر بیرا میں تیز ہوائوں اور سیلاب سے سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے۔موزمبیق کے صدرفلپی نیوسی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 84 افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاع ملی لیکن اندرون ملک فضائی جائزہ سے ایک ہزار سے افراد افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا انسانی سانحہ ہے ۔ سمندری طوفان کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی جانوں کو خطرہ ہے کئی افراد نے درختوں پر چڑھ کر اپنی جان بچائی۔ فضائی تصاویر سے بڑی تعداد میں لوگوں کو گھروں کی چھتوں پر دیکھا گیا ۔انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ فیڈریشن کے مطابق5 لاکھ 30 ہزار کی آبادی والے شہر بیرا کا 90 فیصد سے زائد علاقہ تباہ ہوچکا ہے، سٹرکیں اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں کے پانی میں گھرے ہوئے لوگوں تک رسائی ممکن نہیں ہورہی۔ صوبہ سوفلانہ کے گورنر البرٹ مونڈلین نے خبردار کیا ہے کہ جاری شدید بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔انہوں ملکی اور عالمی اداروں سے فوری ممد کی اپیل کی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply