غزہ، ملین مارچ شرکاءپراسرائیلی فائرنگ، شہداءکی تعداد 4 ہوگئی

غزہ۔ 31 مارچ (اے پی پی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ بہ روز ہفتہ'یوم الارض' کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےشہید ہونے والے فلسطینیوںکی تعداد 4 ہو گئی۔ العربیہ نیوز کے مطابق غزہ کے علاقے میں منعقدہ حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں اوران کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس …

غزہ۔ 31 مارچ (اے پی پی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ بہ روز ہفتہ’یوم الارض’ کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےشہید ہونے والے فلسطینیوںکی تعداد 4 ہو گئی۔ العربیہ نیوز کے مطابق غزہ کے علاقے میں منعقدہ حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلائیں اوران کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں316 شہریوں کے زخمی ہوئے جبکہ اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے تھے جس میں 86 بچے اور 29ٰ خواتین بھی شامل تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply