وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا بیان

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے اور مقبوضہ وادی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جاتا ہو۔ پیر …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے اور مقبوضہ وادی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جاتا ہو۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے چار کشمیریوں کو شہید کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالی،نہتے کشمیریوں کی نسل کشی ،جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں اور درجنوں کالے قوانین کے نفاز کی صورت میں ایک المناک مثال بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف پچھلے تین سالوں کے دوران ہزاروں کشمیری نوجوانوں کوپیلٹ گن کے استعمال سے اُن کی آنکھوں کو چھلنی کر کے تاحیات نابینا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کی زندگیوں کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں انہیں آئے روز بھارتی قابض حکمرانوں اور قابض افواج کی جانب سے امتیازی کاروائیوںکا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ غیور اور بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جوبھارتی بے پناہ مظالم کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے لیے آج بھی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں اورجنہوں نے اپنے جذبہ حق خود ارادیت میں مثالی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ جب وہ پچھلے ستر سال سے زائد عرصے سے اپنے بدترین پرتشدد ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکا تو آئندہ بھی اس کے پرُ تشدد و دیگر ہتھکنڈے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے بین الاقوامی برادری کسی صور ت اپنی آنکھیں نہیں چراسکتی۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی ،کشمیریوں کی نسل کشی،اجتماعی قبروں اور پیلٹ گن سے چھنی کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کی جو تصاویر اور حقائق دُنیا کے سامنے آ رہے ہیں اُن کو عالمی دُنیا کسی صورت میں نظر انداز نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا اور بلخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے سامنے آنے والے تازہ ترین حقائق سے دُنیا کی رائے عامہ کشمیریوں کے حق میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور خود بھارت میں چند روشن خیال حلقے اس امر کو تسلیم کر رہے ہیں کہ کشمیری کسی صورت میں بھارتی ناجائز تسلط تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور یہ کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں اور پاکستان سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ وفاقی وزیر نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی روائتی ہٹ دھرمی سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دے۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیاءمیں دیرپا امن کا ضامن ہے جس سے اس خطے کے اربوں افراد کی زندگیوں کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر حالات میں مسئلہ کشمیر کے حل لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا اور ساتھ ہی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی سفارتی،سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply