اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے قومی اقتصادی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی پی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے قومی اقتصادی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک قطر تین روزہ مذاکرات کم قیمت بجلی کی پیداوار کے علاوہ توانائی بحران سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دیگر تمام علاقوں کو گرڈ سٹیشن سے دور صنعتوں کو چلانے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دی جائے گی جو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے متبادل وسائل کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر توجہ مرکوز کی ہے، موجودہ حکومت نے اپنے مقامی وسائل پر بھی توجہ دی ہے تاکہ کم لاگت بجلی پیدا کی جائے۔ عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ 2025ء تک قومی گرڈ سٹیشن میں 20 فیصد اضافی بجلی شامل کی جائے گی جبکہ 2030ء تک 55 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، بجلی چوری کو روکنے کے لیے ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے موثر اقدامات کیے ہیں۔








