اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کیلئے یوتھ ڈویلپمینٹ پروگرام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور کاروبار کے ذریعے معاشی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنائے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی ”اے پی پی” سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کیلئے یوتھ ڈویلپمینٹ پروگرام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور کاروبار کے ذریعے معاشی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنائے گا۔ اس پروگرام میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہوں گے۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں ان سے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے آغاز کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں انھوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کا مقصد ملک کی تما م یونیورسٹیوں اور 300 منظور شدہ ٹیکنیکل اداروں میں نوجوانوں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وسیع سطح پر قومی ایکو سسٹم کی تصویر کو یقینی بنایا جاسکے اور طلباء کو سات اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی تاکہ پائیدار قومی اقتصادی نشونما کو یقینی بنایا جاسکے۔








