نئی دہلی ۔ 4 اگست (اے پی پی) ایران سے بھارت کی تیل برآمدات جولائی میں 21 فیصد بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہازوں کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2015میں بھارت نے ایران سے روزانہ 2لاکھ 15 ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا جس میں اب 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے- رائیٹر کے مطابق بھارت پیٹرولیئم نے ایران پر پابندیوں کے بعد تیل کی …
ایران سے بھارت کے لئے تیل کی برآمدات بڑھ کر 4 لاکھ 61 ہزاربیرل یومیہ

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 4 اگست (اے پی پی) ایران سے بھارت کی تیل برآمدات جولائی میں 21 فیصد بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہازوں کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2015میں بھارت نے ایران سے روزانہ 2لاکھ 15 ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا جس میں اب 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے- رائیٹر کے مطابق بھارت پیٹرولیئم نے ایران پر پابندیوں کے بعد تیل کی درآمدات بند کردی تھی کیونکہ اب ان کمپنیوں نے ایران سے تیل کی درآمدات دوبارہ شروع کر دی ہے- بھارت کے وزیرپیٹرولیئم نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران سے تیل کی درآمدات میں مسلسل اضافے کے بعد اب ایران ، بھارت کو تیل کی فراہمی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے-








