ایران کی معدنیات کی برآمدات میں 76 فی صد کا اضافہ

تہران ۔ 4 اگست (اے پی پی) ایران کے معدنی مواد اور معدنی پیداوار کی برآمدات میں پچھلے چار ماہ کے دوران76 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے صدر محمد رضا مودودی نے مشہد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معدنی مواد اور معدنی اشیا کی برآمدات میں 76 فی صد کااضافہ پوری منصوبہ بندی کے تحت انجام پایا …

تہران ۔ 4 اگست (اے پی پی) ایران کے معدنی مواد اور معدنی پیداوار کی برآمدات میں پچھلے چار ماہ کے دوران76 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے صدر محمد رضا مودودی نے مشہد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معدنی مواد اور معدنی اشیا کی برآمدات میں 76 فی صد کااضافہ پوری منصوبہ بندی کے تحت انجام پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اپنی روائتی منڈیوں میں واپس قدم رکھ رہا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں ہماری معدنیات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ محمد رضا مودودی نے بتایا کہ اپریل سے جولائی کے اختتام تک مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زیادہ کی معدنی اشیا برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت رقم کے لحاظ سے21 فی صد زیادہ ہے۔ ایران کے مشیر صنعت و معدنیات و تجارت نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران اپنی قدر کے لحاظ سے ایران کی صنعتی برآمدات میں 26 فی صد اور دستکاریوں کی برآمدات میں 28 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply