وزیراعظم عمران خان کی وزارت داخلہ اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی، پرائس کنٹرول اور اشیاء خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ رمضان میں سیکورٹی سمیت تمام امور کے سلسلے میں صوبوں کے مابین …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی، پرائس کنٹرول اور اشیاء خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ رمضان میں سیکورٹی سمیت تمام امور کے سلسلے میں صوبوں کے مابین کوآر ڈینیشن میٹنگز کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں نچلی سطح تک پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی جائیں’ منڈیوں میں نیلامی اور قیمتوں کو ممکنہ حد تک کم رکھنے کے لیے متعلقہ حکام کی منڈیوں میں باقاعدہ موجودگی کو یقینی بنایا جائے اورجن اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کا احتمال ہو ان کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لئے جامع سطح پر متبادل پلان بھی تیار رکھا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہر ضلع میں اہم مارکیٹوں کے لیے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجسٹریٹ کے اختیار دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح اور افسران کو دیئے گئے اہداف کے حصول کی بنیاد پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ہر افسر کی جانب سے کی جانے والی قانونی کارروائیوں اور جرمانوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔ اس کے علاوہ اشیاء کی قلت، گراں فروشی وغیرہ کے سلسلے میں سٹیزن کمپلینٹ سیل پر فیڈ بیک کے لیے رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جائیں اور سستے بازاروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں لاؤڈ سپیکرز کے استعمال کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں، تراویح کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ پرائس اور لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کی باقاعدگی سے میٹنگز کو بھی یقینی بنا کر صوبائی سطح کے افسران ضلعوں میں سرپرائز وزٹ کریں، صوبوں سے روزانہ کی بنیاد پر طے شدہ فارمیٹ پر رپورٹ حاصل کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سحری اور افطاری کے وقت بلا تعطل بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو اس ضمن میں تمام متعلقہ شراکت داروں سے اجلاس کر کے باہمی تعاون کے حوالے سے رہنما اصول مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply