حکومت نان ٹیکس فائلر کے خلاف آئندہ ماہ سے کریک ڈائون شروع کرے گی، حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نان ٹیکس فائلر کے خلاف آئندہ ماہ سے کریک ڈائون شروع کرے گی۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت کو ملک بھر سے 40 سے 50 ہزار نان ٹیکس فائلر کی معلومات وصول ہوئی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ٹیکس نہ دینے والوں …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نان ٹیکس فائلر کے خلاف آئندہ ماہ سے کریک ڈائون شروع کرے گی۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت کو ملک بھر سے 40 سے 50 ہزار نان ٹیکس فائلر کی معلومات وصول ہوئی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف ملک بھر میں متعلقہ ادارے کاروائی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جعلی اکائونٹس کے رجحان کو ملک سے ختم کیاجائے گا۔

Leave a Reply