اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انوار سے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر اطلاعات نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ قوم کو فضائی پاسبانوں پر فخر ہے، پاک فضائیہ نے حالیہ کشیدگی میں …
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انوار سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انوار سے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر اطلاعات نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ قوم کو فضائی پاسبانوں پر فخر ہے، پاک فضائیہ نے حالیہ کشیدگی میں دشمن کے مذموم مقاصدکو خاک میں ملادیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کے کردار کو سراہا۔








