اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ نواز شریف کو جیل سے گھر جانے کے بعد ذہنی تناو میں کمی اورخوشگوار ماحول میسر ہوگا، نوازشریف اب خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ نواز شریف کو جیل سے گھر جانے کے بعد ذہنی تناو میں کمی اورخوشگوار ماحول میسر ہوگا، نوازشریف اب خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا لیکن ان کی کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی، امید ہے کہ وہ خیریت سے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مریم بی بی کے ٹویٹ بھی بند ہوگئے ہیں، روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نوازنے کافی دن ہوگئے ٹویٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں، وزیر اطلاعات نے کہا کہ خط میں نوازشریف سے ا ن کی خیریت پوچھنا چاہتا ہوں۔








