اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر جلد قابو پا لے گی، حکومت آئندہ بجٹ میں زراعت کےلئے بڑا پیکیج لا رہی ہے، غازی بروتھا متاثرین کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ کے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ کے پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر جلد قابو پا لے گی، حکومت آئندہ بجٹ میں زراعت کےلئے بڑا پیکیج لا رہی ہے، غازی بروتھا متاثرین کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ کے پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے مگر ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو ترقی دے کر کسانوں کے حالات بہتر کریں گے، سی پیک کا سپیشل اکنامک زون رشکئی علاقے کی معاشی ترقی کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا، حکومت نوجوانوں کے روزگار کےلئے جامع اور مفصل پروگرام لا رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ غازی بروتھا پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کمیٹی کا کام متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ پاکستان میں ماڈل ویلفیئر ٹاﺅن بنا کر ضرورت مند اور غریبوں کی مدد کریں گے، ہمارا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ ویلفئیر اسٹیٹ بنانا ہے اور گیس اور بجلی کی مد میں منصوبوں کی تکمیل سے ہر گھر کو گیس اور بجلی دستیاب ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوابی میں ویمن یونیورسٹی بنائی جس میں بڑی تعداد میں طالبات زیر تعلیم ہیں، ویمن اور چلڈرن ہسپتال بنا رہے ہیں، 225 میگا واٹ کا بجلی کا منصوبہ لا رہے ہیں، صوابی میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوابی کےلئے 12 ارب کے منصوبے رکھے جا رہے ہیں، انشاءاللہ کو صوابی کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا سود قرضوں کا مقصد ان باہمت لوگوں کا اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے جو ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی اے ایف قاضی عظمت نے کہا کہ پورے صوابی میں 1300 تنظیمیں تشکیل دی ہیں، روزگار کےلئے موقع فراہم کر رہے ہیں اور روزگار کے لیے ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔ صوابی کے سکولوں کو بہتر کرنے کے لیے فنڈز دیئے ہیں۔ شمسی توانائی میں بھی ہم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے نمائندے ہر وقت آپ کے بارے میں سوچتے ہیں جو بڑی زبردست بات ہے۔ غربت مکاو فنڈ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا جال پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی اے ایف نے عوام کو شعور اور آگاہی دی ہے معاشرے کی خواتین کو با اختیار بنایا ہے۔ تقریب سے تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان، رکن صوبائی اسمبلی رنگیز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔








