وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بیان بازی اور بحث پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بیان بازی اور بحث پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ،پارٹی کے اندر آپس میں جو بھی ہو حتمی فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے ۔منگل کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بیان بازی اور بحث پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ،پارٹی کے اندر آپس میں جو بھی ہو حتمی فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے ۔منگل کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تنازعہ کی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی باتیں اگر پارٹی کے اندر ہی ہوں تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں راہنما ہمارے لئے متحرم ہیں ان کی آپس میں با ت چیت سے پارٹی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں ہرطرح کی رائے اور دھڑے بندی ہوتی ہے ،پی ٹی آئی کے اندر یا اتحادی جماعتوں کے بارے میں کوئی بھی بات ہو اس کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے ۔

Leave a Reply