اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام فیصلے وزیراعظم عمران خان ہی کرتے ہیں جو حتمی ہوتے ہیں اور تمام ارکان ان فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہوتے ہیں‘ سیاسی پارٹیوں میں رہنماﺅں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو انہوں نے ایک نجی ٹی وی …
سیاسی پارٹیوں میں رہنماﺅں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام فیصلے وزیراعظم عمران خان ہی کرتے ہیں جو حتمی ہوتے ہیں اور تمام ارکان ان فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہوتے ہیں‘ سیاسی پارٹیوں میں رہنماﺅں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین زراعت کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پارٹی ان کے تجربات سے مستفید ہوتی ہے اس لئے ان کو کابینہ کے اجلاس میں بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جب بھی ان کی ضرورت پڑی تو دوبارہ انہیں کابینہ اجلاس میں بلایا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بنانے میں جہانگیر ترین کا بہترین کردار شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک خصوصاً پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی حکومتوں سے کہیں بہتر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت ہے۔ اسحاق ڈار نے ملک کو قرضوں کے بوجھ میں پھنسا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دہائی سے حکمرانی کی اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی قرضوں کے جال میں پھنسایا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی عوام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔








