اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر محمد فروغ نسیم سے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال نے وفاقی وزیر قانون کو ملک میں سزائے موت میں رحم کی درخواستیں دائر کرنے سے متعلق بعض ڈھانچہ جاتی مسائل …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر محمد فروغ نسیم سے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال کی ملاقات‘ بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر محمد فروغ نسیم سے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال نے وفاقی وزیر قانون کو ملک میں سزائے موت میں رحم کی درخواستیں دائر کرنے سے متعلق بعض ڈھانچہ جاتی مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بناءپر ان اپیلوں کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی اپیلوں کی درخواستوں کو متعلقہ مطلوبہ معلومات کے ساتھ دائر کرنے میں مدد کے لئے نظام وضع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے وزیر قانون کو سزائے موت صرف ان پرتشدد جرائم تک محدود رکھنے کے طریقوں سے متعلق بتایا جو ارادةً قتل کا باعث بنتے ہیں۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ سارہ بلال کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ وزارت قانون لوگوں کی مشکلات کے ازالے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے جسٹس پراجیکٹ پاکستان سے مل کر کام کرے گی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری بھی موجود تھیں۔









