پاکستا ن اور ناروے کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دسواں مرحلہ منعقد ہوا‘ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستا ن اور ناروے کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دسواں مرحلہ جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ)ظہیر اے جنجوعہ اور سفیر ٹینا مورچ سمتھ‘ ڈائریکٹر جنرل (ریجنل افیئرز)وزارت خارجہ امور اپنے اپنے ملکی وفود کی قیادت کر رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران سیاسی،اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری،تعلیم اور ثقافتی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستا ن اور ناروے کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دسواں مرحلہ جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ)ظہیر اے جنجوعہ اور سفیر ٹینا مورچ سمتھ‘ ڈائریکٹر جنرل (ریجنل افیئرز)وزارت خارجہ امور اپنے اپنے ملکی وفود کی قیادت کر رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران سیاسی،اقتصادی،تجارتی،سرمایہ کاری،تعلیم اور ثقافتی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کو زیر بحث لایا گیا۔نارویجن وفد کو جمہوری استحکام،ایمرجنگ اکانومی،تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے پاکستان کی کامیابیوں اور پیشرفت سے متعلق بریف کیا گیا۔اسکے علاوہ نارویجن کمپنیوں کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بالخصوص شفاف توانائی،زراعت،فشریز،تیل و گیس اور دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔نارویجن وفد کو بھارتی جاریحیت اور ،پاکستان کے جوابی اقدامات،کرتار پور راہداری کھولنے ،بھارتی پائلٹ کی رہائی ،پاکستانی ہائی کمشنر کی نئی دہلی واپسی،ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بحالی اور کشیدگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اور بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لیں۔نارویجن وفد کو افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور کہا کہ افغانستان کا تنازعہ صرف پر امن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔نارویجن وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Leave a Reply