ایف سولہ مار گرانے کا بھارتی دعوی جھوٹا ، پاکستان کے پاس فراہم کردہ تمام ایف سولہ طیارے موجود ہں ان میں سے ایک کی بھی کم نہیں، امریکی دفاعی حکام

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (اے پی پی) امریکا نے بھارت کی جانب سے فروری میں پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو مار گرانے کےدعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس امریکا کے فراہم کردہ تمام ایف سولہ طیارے موجود ہں ان میں سے ایک کی بھی تعداد کم نہیں ہے۔ امریکا کے موئقر جریدے”فارن پالیسی “ نے واقعہ کا براہ راست علم رکھنے والے دو امریکی …

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (اے پی پی) امریکا نے بھارت کی جانب سے فروری میں پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو مار گرانے کےدعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس امریکا کے فراہم کردہ تمام ایف سولہ طیارے موجود ہں ان میں سے ایک کی بھی تعداد کم نہیں ہے۔ امریکا کے موئقر جریدے”فارن پالیسی “ نے واقعہ کا براہ راست علم رکھنے والے دو امریکی دفاعی حکام کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے حال ہی میں پاکستان میں ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور ان میں سے کوئی بھی کم نہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے نہ صرف 27 فروری کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دوران ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا تھا بلکہ کہاکہ اس کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن نے نشانہ بنایا اور اس کا ملبہ لائن آف کنڑول کی دوسری جانب جا گرا۔بھارتی فوج نے28 فروری کو اپنے ہی امرام میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا اور دعوی کیا کہ یہ ایف سولہ سے بھارتی حدود فائر کیا گیا تھا۔جریدے فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جھوٹے دعوﺅں کو بے نقاب کرنے کے لئے ان طیاروں کے حصول کے وقت کیئے گئے ایک” اینڈ یوزر“معاہدے کے تحت امریکی حکام کو پاکستان آکر تمام ایف سولہ طیاروں کی بذات خود موجودگی کو جانچنے کی دعوت دی تھی۔جریدے کی کارسپانڈس لارا سلیگمین کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے دونوں حکام نے کہا ہے کہ گنتی میں تمام ایف سولہ طیارے پاکستان میں موجود پائے گئے جو کہ بھارتی دعوﺅں کی براہ راست نفی کرتا ہے۔

Leave a Reply