،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے جو آزادانہ طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی نیب کی کارروائیوں سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے جو آزادانہ طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی نیب کی کارروائیوں سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف کارروائی ان کی اپنی بدعنوانیوں کی وجہ سے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو قوم کو یہ بتانا چاہیئے کہ منظور احمد اور محبوب علی کون ہیں اور انہوں نے انہیں لاکھوں ڈالرز کیوں دئیےِ، اس حوالے سے نیب کے پاس تمام دستاویزی ثبوت اور بنکوں کی منی ٹریل بھی موجود ہے۔ معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے اداروں کو استعمال کرنے کی ماہر ہے، انہوں نے 2014ء کے لاہور ماڈل واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں (ن) لیگ کی قیادت نے اپنی ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت 16 بے گناہ افراد کو ہلاک کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کے پاس کسی کے منی لانڈرنگ یا کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں تو وہ حمزہ سمیت کسی شخص کو بھی گرفتار کر سکتا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جب بھی نیب بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو یہ لوگ حکومت پر الزامات لگاتے ہوئے رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

Leave a Reply