یونین کونسل کلیال اور پٹیالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کی یونین کونسل کلیال اور پٹیالہ کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے اتوار کو حلقہ این اے 63 اور 59 سے تعلق رکھنے والے عمائدین علاقہ اور سیاسی کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے یونین کونسل کلیال اور اڈیالہ کے مسائل سنے اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کی یونین کونسل کلیال اور پٹیالہ کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے اتوار کو حلقہ این اے 63 اور 59 سے تعلق رکھنے والے عمائدین علاقہ اور سیاسی کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے یونین کونسل کلیال اور اڈیالہ کے مسائل سنے اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر کلیال،گورکھ پور، ڈھوک پہاڑیاں، شاہ پور، اڈیالہ، خصالہ کلاں، خصالہ خورد، ڈھلہ اور بوریال سمیت حلقہ این اے 59 اور 63 کے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے معززین نے انفرادی طور پر اپنے مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ دونوں یونین کونسلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے، دونوں یونین کونسلوں میں بجلی گیس اور واٹر سپلائی سے منسلک شعبوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو جلد ہی ھدایات جاری کی جائیں گی تاکہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ان تمام دیرینہ مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ انہوں نے پرائمری سکول اڈیالہ کو مڈل اور مڈل سکول گورکھ پور کو ھائی سکول کا درجہ دلوانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ملک افتخار، کامران وکی، ملک عمران، ملک نعیم، ملک صابر سمیت اہلیان یونین کونسل کلیال اور اڈیالہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Reply