چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ انجینئرز کی پوسٹ پر جو نان انجینئرز کیڈر تعینات کئے گئے ہیں ان کے خلاف کورٹ میں جائیں گے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارغ التحصیل ہونے والے انجینئرز پی ای سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوکر پاکستان کی تمام تر ترقی میں اہم …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ انجینئرز کی پوسٹ پر جو نان انجینئرز کیڈر تعینات کئے گئے ہیں ان کے خلاف کورٹ میں جائیں گے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارغ التحصیل ہونے والے انجینئرز پی ای سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوکر پاکستان کی تمام تر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس پروڈکشن ‘ نیو کلیئر ٹیکنالوجی‘ واٹر اینڈ پاور ‘ پٹرولیم اور قدرتی وسائل ‘ مواصلات‘ انفراسٹرکچر اور ہاﺅسنگ جیسے اہم شعبے ہیں جن میں انجینئرز ہی کام کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان اداروں کے سربراہ نان انجینئرز ہیں‘ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان اپنی ایکسپورٹس بڑھا سکتا ہے لیکن ہم دوسرے ممالک کی نسبت بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین پی ای سی جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ ملک میں ٹیکنیکل شعبوں میں فیصلے تمام کے تمام نان انجینئر کر رہے ہیں اور انجینئرز کو پالیسی سازی میں بھی کردار نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 36 ارب سے شروع ہوا اس کی لاگت 105 ارب تک جا پہنچی۔ چیئرمین نے کہا گردشی قرضہ اس وقت تک کم نہیں ہوگا جب تک انجینئرز کو اہم پوسٹوں پر تعینات نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نان ٹیکنیکل لوگ بٹھائے گئے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی کمپنیاں ڈیم کے لئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجینئرنگ کا ادارہ ہے جس پر نان انجینئرز کو بٹھایا گیا ہے۔ ایکٹ کے تحت ٹیکنیکل پوسٹوں پر نان انجینئرز کی تعیناتی جرم ہے اس لئے ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

Leave a Reply