چینی صدرکی کم جون ان کو دوبارہ شمالی کوریا کے قومی امور کمیشن کا چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد

بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قومی امور کمیشن کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حالیہ چند برسوں میں آپ کی رہنمائی میں شمالی کوریا نے سماجی و معاشی شعبوں میں کافی ترقی کی ہے اور سوشلزم کی تعمیر نئے مرحلے …

بیجنگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قومی امور کمیشن کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حالیہ چند برسوں میں آپ کی رہنمائی میں شمالی کوریا نے سماجی و معاشی شعبوں میں کافی ترقی کی ہے اور سوشلزم کی تعمیر نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،ہمیں یقین ہے کہ آپ کی طے شدہ حکمت عملی کی روشنی میں شمالی کوریا قومی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا دوست ممالک ہیں،میں چین اور شمالی کوریا کی روایتی دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply