کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے گھناﺅنے جرائم کی پردہ پوشی باعث تشویش ہے سید علی گیلانی

150

سرینگر۔ 5 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر کی یونیورسٹیوں کی طرف سے کشمیری طالب علموں کی حاضری لازمی بنانے کیلئے مختلف حیلے بہانے تراشنے کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں یونیوسٹیوں اور دیگراداروں کے ذمہ داروں کو خبردار کیا ہے وہ بھارت کے آلہ کار بننے کے بجائے حق وانصاف کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔