اقوام متحدہ ۔ 5 اگست (اے پی پی) تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو نے شام میں حلب کے نزدیک سراقب شہر میں حملے کے دوران کیمیائی مواد استعمال کیے جانے سے متعلق رپورٹوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طبی اور انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق اس کے نتیجے میں تقریبا 30 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق او …
اقوام متحدہ کی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 5 اگست (اے پی پی) تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو نے شام میں حلب کے نزدیک سراقب شہر میں حملے کے دوران کیمیائی مواد استعمال کیے جانے سے متعلق رپورٹوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طبی اور انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق اس کے نتیجے میں تقریبا 30 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی جاری کردہ رپورٹ میں واضح ہوتا ہے کہ زہریلی گیس کا استعمال مشرقی ادلب اور جنوبی حلب کے درمیان نواحی علاقے میں ا±س مقام کے نزدیک کیا گیا جہاں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا۔








