اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ بالخصوص …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ بالخصوص پاکستانی خواتین کے لئے ایک مثال ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ بااصول اور باصلاحیت سیکرٹری خارجہ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ادارے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ نے اس پذیرائی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔








