سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے مستحکم حکومت کے لیے میڈیا کا طاقتور ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے انتخابات کا حصہ بننے والے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انتخابی عمل …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے مستحکم حکومت کے لیے میڈیا کا طاقتور ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے انتخابات کا حصہ بننے والے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انتخابی عمل کو خوش آئند قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی سہولیات کے لیے جو کچھ ضروری ہوا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں پھلتا پھولتا میڈیا پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیا حکومت کے لیے آئینے کا کردار ادا کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ذمہ دارانہ صحافت کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے اور خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آندھی اور طوفان بادوباراں کے باعث نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

Leave a Reply