اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ڈینٹل ایجوکیشن کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے قومی سطح پر صحت مند معاشرے کی تشکیل کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکتا ہے میڈیکل ایک مقدس پیشہ ہے جس میں ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار …
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی تقریبِ تقسیم اِسناد سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ڈینٹل ایجوکیشن کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے قومی سطح پر صحت مند معاشرے کی تشکیل کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکتا ہے میڈیکل ایک مقدس پیشہ ہے جس میں ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں ڈینٹل ایجوکیشن کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک بھر میں دانتوں کی بیماریوں سے بچائو کے حوالے سے عوامی سطح پر شعور اجاگر کیا جاسکے جس کے مثبت ثمرات سے ہر کامن مین مستفید ہوسکے گا ان خیالات کااظہار انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن (AIDM) کے بیچ 2017 اور2018 کی تقریبِ تقسیم اِسناد سے خطاب کے دوران کیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ انھوں نے 144 گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹروں کو ڈگریاں اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ میں میڈلز تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے طلبائ اور اْن کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کانووکیشن کا موقع طلبائ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ اْن کے تعلیم کی کامیاب تکمیل اور پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات کا غماز ہے جس کا دارومدار انسانیت کی خدمت ہے۔ انھوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبائ کو کہا کہ وہ بہترین کردار اور زندگی میں مثبت سوچ رکھیں اور قومی مفادات کے لیے ذاتی مفاد کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔مہمانِ خصوصی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفاقی علم کو دنیاوی علم پر فوقیت دینی چاہیے اور ان دونوں کے امتزاج سے دانائی حاصل ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے غلط معیارات کے بجائے ایسے اقدامات اپنانے چاہئیں جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہو۔انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے کمیونٹی ڈینٹسٹری میں بھی حصّہ لے رہا ہے۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطبہ میں، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین سکرانی، پرنسپل التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نے طلبائ کو اس اہم سنگِ میل کی تکمیل پر مبارکبادپیش کی۔ پرنسپل نے کہا کہ التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن FCPS کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے تحت کامیابی سے چلا رہا ہے اور تمام تربیتی پروگرامزپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے منظور شدہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرامز بھی Karonlinska Institute Medical University سویڈن کے تعاون سے جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جامعات پر یہ عظیم ذمّہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ گریجویٹ طلبائ بنائیں جو کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اسی تناظر میں التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن بھی بہترین گریجویٹ مہیّا کرنے کے لیے پْر عزم ہے جو کہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ، تعلیمی شعبہ کے سینئر افسران، نیول افسران اور گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹرز کے والدین نے شرکت کی۔








