اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق عامرمحمود کیانی نے کہا کہ جو عناصر غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی ادویات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث ہیں وہ انسانیت کے …
عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق عامرمحمود کیانی نے کہا کہ جو عناصر غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی ادویات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف ڈریپ کی ٹیم کا وسیع پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان لاہور نے لاہور کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نصیر میڈیکل سٹور پر چھاپے کے دوران بغیر لائسنس کے ادویات فروخت اور سٹور کرنے پر ادویات کی بہت بڑی مقدار ضبط کر لی اور فارمیسی کو بمع غیر قانونی گودام سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سٹور پر ادویات کو مناسب درجہ حرارت پرنہیں رکھا کیا گیا تھا اور ان ادویات کے نمونے لے کر گودام کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں ڈریپ کی ٹیم نے کراچی اور پشاور میں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا جہاں غیر معیاری، ان رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات قبضے میں لے لیں اور ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








