وزیراعظم عمران خان 2019ء کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں ، ٹائم میگزین

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو ٹائم میگزین نے 2019ء کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کر لیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2019ء کی دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں اور اس فہرست میں نیوزی لینڈ کی …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو ٹائم میگزین نے 2019ء کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کر لیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2019ء کی دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں اور اس فہرست میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی شامل ہیں۔ ٹائم میگزین کے مطابق وزیراعظم عمران خان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں۔

Leave a Reply