اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کہا ہے کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بدھ کو وزیر صحت نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائلیسز اور کینسر کے وارڈز کے دورہ بھی کیا، وارڈز میں …
مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے،وفاقی وزیر صحت عامر محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کہا ہے کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بدھ کو وزیر صحت نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائلیسز اور کینسر کے وارڈز کے دورہ بھی کیا، وارڈز میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ایمرجنسی میں مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔








