وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے پڑے ہیں جو انہیں عوام پر خرچ کرنا ہوں گے' پارلیمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہے لیکن اپوزیشن ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے پڑے ہیں جو انہیں عوام پر خرچ کرنا ہوں گے’ پارلیمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہے لیکن اپوزیشن ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، میئر اسلام آباد پانی کی کمی کے حوالے سے کردار ادا کریں اور اس حوالے سے منصوبہ بنایا جائے۔ میئر اسلام آباد کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے پڑے ہیں جو عوام پر خرچ کرنا ہوں گے، انہیں اب جاگ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے بات کرنا گوارہ نہیں سمجھتی مگر کیا اپوزیشن نے آج تک مہنگائی’ گیس’ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے کوئی قرارداد جمع کروائی ہے۔ یہ اس حوالے سے ایوان میں بحث نہیں کرتے بلکہ اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کے لئے ایوان میں شور شرابہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Leave a Reply