گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت ٹرانزیشنل اینڈ کنزر ویشن کمیٹی کا اجلاس

کراچی۔ 25 اپریل (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر شفقت محمود کے زیر صدارت ٹرانزیشنل اینڈ کنزر ویشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو گورنرہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر ہائوس کے مزید موثر انداز سے استعمال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنرہائوس میں ثقافتی، سماجی اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے جبکہ ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرام کے تحت ہاورڈ یونیورسٹی سرٹیفکیشنز …

کراچی۔ 25 اپریل (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر شفقت محمود کے زیر صدارت ٹرانزیشنل اینڈ کنزر ویشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو گورنرہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر ہائوس کے مزید موثر انداز سے استعمال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنرہائوس میں ثقافتی، سماجی اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے جبکہ ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرام کے تحت ہاورڈ یونیورسٹی سرٹیفکیشنز کورسز کے لئے گورنرہائوس میں جگہ مختص کی گئی ہے اور اس کے پہلے بیج نے اپنا کورس کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کے لئے مختلف پروگرامز اس کے علاوہ یتیم بچوں کے لئے کارناول کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ گورنر ہائوس عوام کے لئے کھولے جانے کے اقدام کو بیحد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنرہائوس میں اسکولز کے بچے بابائے قوم سے متعلق تاریخی اشیاء سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

Leave a Reply