ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا چین میں عالمی سمپوزیم سے خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی 70سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے دورہ چین کے دوران عالمی سمپوزیم سے خصوصی خطاب کیا، امیرالبحر نے اعلی سطح کے سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم سے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے سرابرہ ایڈمرل …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی 70سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے دورہ چین کے دوران عالمی سمپوزیم سے خصوصی خطاب کیا، امیرالبحر نے اعلی سطح کے سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم سے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے سرابرہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے چین کی بحریہ کے 70سال اور قدیم چینی تہذیب کے 5000 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام کیلئے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کرداراور کو سراہا۔امیر البحر نے سی ایم ایف اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز کے تحت بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے۔چائنیز نیول چیف نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور نیول چیف نے چیئرمین سی ایس آئی سی ہوون مِنگ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

Leave a Reply