اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) سینیٹ کی قائمی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں پولیس کی بطور ادارہ اصلاح کا عمل جاری ہے، پختونخوا کی طرح پنجاب پولیس بھی جلد پیشہ وارانہ مہارت کی حامل فورس کی شکل اختیار کرلے گی، تھانوں کی خرید و فروخت اور سیاسی مخالفین کے پولیس کے ذریعے قتل عام کا …
سینیٹ کی قائمی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) سینیٹ کی قائمی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں پولیس کی بطور ادارہ اصلاح کا عمل جاری ہے، پختونخوا کی طرح پنجاب پولیس بھی جلد پیشہ وارانہ مہارت کی حامل فورس کی شکل اختیار کرلے گی، تھانوں کی خرید و فروخت اور سیاسی مخالفین کے پولیس کے ذریعے قتل عام کا سلسلہ بند ہوچکا ہے، مریم بی بی نہ چاہیں تو بھی پولیس کی اصلاح ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کی یادداشت کمزور ہے یا جان بوجھ کر حقائق سے نظریں چرا رہی ہیں، پنجاب میں پولیس کو بحثیت ادارہ تباہ کرکے نجی فورس میں تبدیل کرنے کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوارِ اقتدار میں تھانوں کی خرید و فروخت کی شرمناک رسم کی بنیاد ڈالی،سانحہ ماڈل ٹاؤن نون لیگ کے سفاک طرز حکومت کی برترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے منٹوں میں درجنوں جیتے جاگتے انسان گولیوں سے چھلنی کردیا، مریم بی بی عابد باکسر کے الزامات میں اپنی جماعت کا حقیقی چہرہ تلاش کریں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نئے پاکستان میں پولیس کی بطور ادارہ اصلاح کا عمل جاری ہے۔ پختونخوا کی طرح پنجاب پولیس بھی جلد پیشہ وارانہ مہارت کی حامل فورس کی شکل اختیار کرلے گی۔ تھانوں کی خرید و فروخت اور سیاسی مخالفین کے پولیس کے ذریعے قتل عام کا سلسلہ بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی نہ چاہیں تو بھی پولیس کی اصلاح ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔








