کوئٹہ۔ 28اپریل (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت زندگی کا بہترین فیصلہ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن،بیروزگاری اورغربت ختم کر کے عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کرینگے۔پاکستان تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہر …
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت زندگی کا بہترین فیصلہ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 28اپریل (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت زندگی کا بہترین فیصلہ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن،بیروزگاری اورغربت ختم کر کے عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کرینگے۔پاکستان تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی 23 سالہ پرامن اور باوقار سیاسی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے اتوار کو اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 23 سالہ جدوجہد کے بعد واحد ملک گیر جماعت بن کر ابھری ہے جیسے تمام صوبوں اور برادریوں میں نمایاں پزیرائی ملی ہے اور تحریک انصاف نے روایتی سیاست کے جمود کو توڑ کر عوام کو نشان منزل دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی تاریخ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد حقیقی سیاسی لیڈر بن کر ابھرے ہیں جو حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لیے جدوجھد میں مصروف ہے قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت زندگی کا بہترین فیصلہ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن،بیروزگاری اورغربت ختم کر کے عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کرینگے۔








