ملتان ۔28اپریل(اے پی پی)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہاہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے موبائل واٹرفلٹریشن پلانٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس سے دیہی علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائے گا۔یہ تجربہ ہمسایہ ملک میں بھی کامیاب رہاہے ۔چوہدری محمدسرورنے جامعہ خیرالمدارس میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے پہلے عمران خان نے قوم سے پینے کے صاف پانی کاوعدہ …
دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے موبائل واٹرفلٹریشن پلانٹ متعارف کرائیں گے ،گورنرپنجاب

مزید خبریں
ملتان ۔28اپریل(اے پی پی)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہاہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے موبائل واٹرفلٹریشن پلانٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس سے دیہی علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائے گا۔یہ تجربہ ہمسایہ ملک میں بھی کامیاب رہاہے ۔چوہدری محمدسرورنے جامعہ خیرالمدارس میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے پہلے عمران خان نے قوم سے پینے کے صاف پانی کاوعدہ کیاتھااورہم نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے” آب ِپاک اتھارٹی”بنائی ہے جس کے تحت پنجاب سمیت پورے ملک میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 50این جی اوز کاایک کنسورشیم بنایاہے جو” آبِ پاک اتھارٹی”کے تحت پورے ملک میں لوگوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے میں مدددے گا۔پنجاب میں دسمبر2019ء تک پچاس لاکھ لوگوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کردیاجائے گا۔گورنرپنجاب نے کہاکہ میں نے ڈویژنل کمشنروںکو ہدایات دی ہیں کہ وہ ان فلٹریشن پلانٹس کی نشاندہی کریں جوبند ہیں تاکہ ان کی مرمت کرکے جلدازجلدانہیں چالوکیاجاسکے ۔ہماراالمیہ یہ ہے کہ ہم نے منصوبوں پراربوں روپے لگائے لیکن ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایاجس کی وجہ سے وہ تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس بندہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ بہت سی بیماریوں کی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے اورہم نے سرورفائونڈیشن کے تحت صاف پانی کی فراہمی کو مشن کے طورپراپنایاہے۔افتتاح کے موقع پرناظم اعلیٰ خیرالمدارس قاری حنیف جالندھری نے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پرگورنرپنجاب کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس پلانٹ سے مدرسہ میںزیرتعلیم 3ہزار سے زائد طلباء ،اساتذہ سمیت مقامی آبادی مستفید ہوگی ۔اس موقع پرصوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک اورمشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاویداخترانصاری بھی موجودتھے ۔








