اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرخان نے کہ ہے کہ ہمارے قبائلی علاقے 30 سالوں سے حالت جنگ میں تھے، ہمارے غیور عوام نے اس جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں، موجودہ وفاقی حکومت کو قبائلی اضلاع کے محرومیوں ادراک ہے۔ اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ بونیر میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ …
موجودہ وفاقی حکومت کو قبائلی اضلاع کے محرومیوں کا ادراک ہے، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرخان نے کہ ہے کہ ہمارے قبائلی علاقے 30 سالوں سے حالت جنگ میں تھے، ہمارے غیور عوام نے اس جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں، موجودہ وفاقی حکومت کو قبائلی اضلاع کے محرومیوں ادراک ہے۔ اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ بونیر میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے ریاست کردار ادا کر رہی ہے۔ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرینگے، جوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس تعمیرکریں گے۔ قومی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کے ضامن تھے وہ خسارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو خسارے سے نکال کر ان کواپنے پاو¿ں پرکھڑا کرنا ہے۔ قوم سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ملک کی ترقی اور بدعنوانی کے خلاف تحریک انصاف قافلے میں شامل ہونےوالوںکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔








