لندن ۔ 4 مئی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کے دورہ برمنگھم کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی وفود کے ساتھ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہائی کمیشن لندن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران رکن پارلیمان خالد محمود، کونسلرز، کاروباری افراد، لارڈ …
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کا دورہ برمنگھم کے موقع پر شاندار استقبال

مزید خبریں
لندن ۔ 4 مئی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کے دورہ برمنگھم کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی وفود کے ساتھ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہائی کمیشن لندن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران رکن پارلیمان خالد محمود، کونسلرز، کاروباری افراد، لارڈ میئر سمیت پاکستانی برادری اور آل پارٹیز انٹرنیشنل کنٹیکٹ کمیٹی برائے کمشیر کے حکام سے ملاقات کی ہے۔ رکن پارلیمان اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ترقی کے حوالہ سے بریف کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جمہوری انتقال اقتدار، ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی برادری کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ میئر سے ملاقات کے دوران لارڈ میئر نے برمنگھم اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی برادری کے موثر کردار کو سراہا۔ محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی رابطوں میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات بڑے مستحکم ہیں اور دونوں ممالک اس میں اضافہ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کی دعوت دی۔








