اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے جائزہ اجلاس کے دوران …
موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا جائزہ اجلاس مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں چاروں صوبوں ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارلحکومت سے متعلق ترقیاتی منصوبے زیر بحث آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلا پی ایس ڈی پی حقیقت پسندانہ اور عملی ترقیاتی اہداف پر مشتمل ہو گا ، موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔








