لاہور۔4 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،گلاب دیوی ہسپتال' گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی ' پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں' کوئی لندن بھاگ گیا ،جو اپنی قوم و ملک کیلئے کچھ کرے گا قوم اس کو یاد رکھے گی ، میری زندگی کا اصول ہے …
وزیر اعظم عمران خان کا ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔4 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،گلاب دیوی ہسپتال’ گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی ‘ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں’ کوئی لندن بھاگ گیا ،جو اپنی قوم و ملک کیلئے کچھ کرے گا قوم اس کو یاد رکھے گی ، میری زندگی کا اصول ہے کہ میں کبھی پیچھے مڑ کرنہیںدیکھتا،ماضی سیکھنے کیلئے ہوتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتہ کو یہاں ایچی سن کالج میں الیکٹرانک کرکٹ سکور بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وز اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سمیت صوبائی وزراء اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی صرف سیکھنے کیلئے ہوتا ہے،اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور آپ کو وہ مواقع دئیے ہیں جو دیگر کسی مخلوق کو نہیں دئیے گئے،مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں سے پڑھا ہوں،آپ خوش قسمت ہیںجنہیں بہترین کرکٹ گرائونڈز ملے’ اچھی تعلیم کی سہولیات دستیاب ہیں،ملک کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایچی سن کالج میں کھیلنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مل رہی ہیں لیکن ان سب کے باوجود وہ گلی محلوں میں کھیلنے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ان میں کھیلنے کا جو جذبہ وجنون ہوتا ہے وہ کسی اور میں نہیں ۔انہوںنے کہا کہ سب سے زیادہ پیسہ آپ پر خرچ ہو رہاہے اس لئے آپ پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے’ آپ نے بڑا ویژن رکھنا ہے’ آپ نے سوچنا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کیلئے کیا کرنا ہے’ آپ نے بڑا بننا ہے’ وہ بڑا جو اپنے ملک اور قوم کے بارے میں سوچے، جو اپنی قوم کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھے قوم اس کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،عظیم لو گ پیسہ کمانے سے نہیں عظیم ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں،قائد اعظم کو رہتی دینا تک ان کی بہترین سوچ اور خدمات کی بدولت یاد رکھے جائیگا، وہ سب سے بڑے اور عظیم لوگ ہیں،انہوںنے 40سال جدوجہد کی’ پھرجا کے پاکستان بنا’ اس لئے تولوگ انکو یاد کرتے ہیں’ قائد اعظم مہلک بیماری میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے اپنی اس بیماری کا کسی کو نہیں بتایا وہ کہتے تھے کہ اگر کسی کوبیماری کا پتہ چلا تو جدوجہدمتاثر ہو گی۔انہوںنے کہا کہ قوم و ملک کیلئے کچھ کرنے والوں کو لوگ یاد رکھتے ہیں، گلاب دیوی ہسپتال’ گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی ‘ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں’ کوئی لندن بھاگ گیا’ کوئی بھاگنا چاہتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ‘چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے’ جیتنے والا نہیں’ برے وقت میں آپ کیساتھ کون کھڑا ہوتا’ ایسے وقت میں بہترین فیصلہ کرنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے ۔








