مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا ، ایجادات کیں زلفی بخاری

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، انہوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور ایجادات کیں تاہم ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں، مسلمانوں نے فطرت کی اسلامی نقطہ نظر سے حوصلہ افزائی کی تھی، القادر یونیورسٹی کا مقصد طلباء کو اخلاقی، ذہنی، اور روحانی طور پر …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، انہوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور ایجادات کیں تاہم ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں، مسلمانوں نے فطرت کی اسلامی نقطہ نظر سے حوصلہ افزائی کی تھی، القادر یونیورسٹی کا مقصد طلباء کو اخلاقی، ذہنی، اور روحانی طور پر کامیاب افراد بننے کے لئے تعلیم دینا ہے،یونیورسٹی میں اسلامی اور سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے القادر یونیورسٹی سوہاوا کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی سوہاوا کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ القادر یونیورسٹی دارالحکومت اسلام آباد سے 83 کلو میٹر کے فاصلے پر سہاوا ضلعہ جہلم میں 500 کنال رقبے پر تعمیر کی جارہی ہے، القادر یونیورسٹی کا مقصد طلباء کو اخلاقی، ذہنی، اور روحانی طور پر کامیاب افراد بننے کے لئے تعلیم دینا ہے،یونیورسٹی میں اسلامی اور سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی.۔اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، انہوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور ایجادات کیں۔ ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں۔ مسلمانوں نے فطرت کی اسلامی نقطہ نظر سے حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کا فرض ہے کہ ” خدا وند کو تلاش کرنے کے لئے فطرت کا مطالعہ کرے، انسانیت کے فائدہ کے لئے فطرت کا استعمال کریں۔ یہ تعلیمات مغرب میں دی جا رہی ہیں۔ ہماری ایسی تعلیمات سے کنارہ کشی ہمیں ترقی سے دور رکھ رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سوہاوا یونیورسٹی کا مقصد اسلام اور سائنس کے درمیان علم اور تعلیم کے منفرد ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ یہ تعلیمی ادارہ صوفی تعلیمات اور روحانیت کو فروغ دے گا تا کہ اس سے تعلیم لینے والے دین اور دنیاوی دونوں لحاظ سے ترقی کی منزلیں طے کریں۔

Leave a Reply